ایک نیوز: چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایس ایچ او عامر شہزاد کی اچانک موت کی انکوائری کا مطالبہ کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہناہے کہ عامر شہزاد نے مجھ پر وزیرآباد قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کروائی تھی،عامر شہزاد قتل کی سازش کے پیچھے سازشیوں کو بے نقاب کرنے کا اہم گوا ہ تھا،جے آئی ٹی وزیر آباد قاتلانہ حملے کی سازش کی انکوائری کر رہی ہے،جے آئی ٹی کے ریکارڈ سے بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے،ایف آئی اے کے تفتیش کار ڈاکٹر رضوان کی موت کے حالات پر نظر دہرانا ضروری ہے،مقصو د چپڑاسی کی موت کے پر اسرار حالات پر بھی نظر دہرانے کی ضرورت ہے،شہبازشریف کے منی لانڈرنگ کیس میں دیگر گواہوں کی موت کے حالات پر بھی نظر دہرانا ضروری ہے۔
We demand a proper inquiry into the sudden death of SHO Amir Shehzad, of a heart attack. He had registered the FIR of Wazirabad assassination attempt on me & was a critical witness in unearthing the conspirators behind this assassination plot being inquired into by the JIT.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 10, 2023
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیرآباد میں ہونے والے حملے کے خلاف دائر مقدمے میں مدعی پولیس افسر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا تھا کہ ایس ایچ او وزیرآباد پولیس اسٹیشن سب انسپکٹر عامر شہزاد بھدر گجرات کے قصبے کھاریاں کے قریب اپنے آبائی گاؤں بھدر میں اپنے گھر میں موجود تھے جہاں ان کی طبیعت ناساز ہوئی۔انہیں کھاریاں کمبائنڈ ملیٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔
رپورٹ کے مطابق 35 سالہ مرحوم پولیس افسر نے اہلیہ اور ایک بیٹے کو سوگوار چھوڑا ہے۔پولیس افسر کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں ضلعی انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں، پولیس افسران اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔سب انسپکٹر عامر شہزاد بھدر کو اتوار کی رات گئے گاؤں بھدر کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا تھا۔