ایک نیوز: ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر ریاست اور پاک فوج مخالف مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے عادل راجہ گینگ کا اہم رکن گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ریاست اور پاک فوج مخالف مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے جس کیلئےعادل راجہ گینگ کا اہم رکن گرفتار کر لیا گیا ہے،ملزم نے اعترافی بیان بھی دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہری واصف کاظمی کو سائبر کرائم نے گرفتار کیا ہے۔
ملزم نے اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا کہ عادل راجہ جو بھی انفارمیشن دیتا میں اسے ٹویٹ کر دیتا تھا۔میں اپنے ایک دوست کے ذریعے عادل راجہ سے ملا تھا اور نمبر ایکسچینج کئے تھے۔کچھ دنوں بعد عادل راجہ کی کال آئی اور ٹویٹ کے حوالے سے بات ہوئی،جو معلومات مجھے دی جاتی میں ٹویٹ کرتا جبکہ اسکا کوئی ثبوت میرے پاس نہیں ہے۔عادل راجہ نے مجھے یقین دہانی کروائی تھی کہ ہم یو کے میں ہیں کوئی بھی ہمارے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی۔
اعترافی بیان میں مزید کہا گیا کہ عادل راجہ کے ساتھ اسکی اہلیہ پی ٹی آئی ایم این اے شاندانہ گلزار بھی ملوث ہیں۔ایف آئی اے نے ملزم کے بیان پر مزید تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
This statement of Wasif Kazmi confirms that Adil Raja is doing anti-Pakistan activities for Imran Khan's Tehreek-e-Insaaf.
— Javaid Shaikh (@JavaidShaikh14) April 9, 2023
The party involved in anti-Pakistan activities have the right to do politics in Pakistan ? pic.twitter.com/HtuLqDTx3b
https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2023-04-10/news-1681109837-3330.jpeg