بیساکھی کا تہوار، سکھ یاتری گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کے لئے روانہ

بیساکھی کا تہوار، سکھ یاتری گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کے لئے روانہ

ایک نیوز: بھارت میں بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے پاکستان آئے  سکھ گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب سے گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کے لئے روانہ ہوگئےہیں۔
رپورٹ کے مطابق بیساکھی تہوار میں شرکت کے لئے پاکستان آئے دو ہزار سے زائد بھارتی سکھ گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب سے گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔  سکھ یاتری خصوصی بسوں کے زریعے فاروق آباد کے لئے روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ سارا دن قیام کے دوران مقدس مقامات کی یاترا اور وہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

بھارتی سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد شام کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب واپس آجائیں گے جہاں وہ مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہوجائیں گے, سکھ یاتریوں کی فاروق آباد روانگی کے وقت سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کٸے گٸے تھے۔