کچے کے علاقے میں آپریشن کیلئے تیاریاں مکمل

کچے کے علاقے میں آپریشن کیلئے تیاریاں مکمل

ایک نیوز:روجھان ،کچے میں آپریشن کی  تیاریاں مکمل کر لی گئی ہی،  ڈی پی او راجن پور ناصر سیال پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کچے کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روجھان میں کچے میں پولیس کی جانب سے آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہی۔ڈی پی او راجن پور ناصر سیال پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کچے کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔ ڈی پی او راجن پور ناصر سیال نے پولیس پکٹس نوز بند شاہوالی کا دورہ کیا ۔پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیاں کچے میں پہنچا دی گئی ہی۔ کچے میں موجود تماتر پولیس پکٹس پر اہلکار الرٹ ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے موقع پر سکھر پہنچ گئے۔ پولیس حکام کے مطابق آئی جی سندھ کشمور، شکاپور اور گھوٹکی کے کچے کا دورہ کریں گے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ کشمور اور گھوٹکی میں اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کے لیے موقع پر پہنچنے والے آئی جی پنجاب عثمان انور اور ڈی پی او رحیم یار خان پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 1 ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔

آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقےمیں پولیس چوکیاں مکمل بحال کر دی گئی ہیں جبکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کے لیے پنجاب سے 2 ہزار جوانوں پرمشتمل نفری بھجوائی گئی ہے جن میں سے مجموعی طور پر 11ہزار جوان آپریشن میں حصّہ لے رہے ہیں۔سندھ پولیس بھی اپنے علاقوں میں آپریشن کا آغاز کر رہی ہے۔