میسی نے رونالڈو سے بڑا اعزاز چھین لیا

میسی نے رونالڈو سے بڑا اعزاز چھین لیا

ایک نیوز:  اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیونل میسی یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ فرینچ لیگ میں پیرس سینٹ جرمین  کی نمائندگی کرتے ہوئے نائس کے خلاف لیونل میسی نے گول کرکے یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس گول کے بعد میسی کے یورپین کلبز میں گولز کی تعداد 702 ہوگئی ہے جبکہ رونالڈو نے یورپین کلب فٹبال میں 701 گولز کر رکھے ہیں۔ لیونل میسی نے یہ اعزاز 841 میچز میں حاصل کیا ہے جبکہ کرسٹیانو رونالڈو نے 701 گولز 949 میچز میں اسکور کیے تھے۔