ایک نیوز: صوابی میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملے سے پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تورڈھیر پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
2 روز قبل یارحسین میں بھی نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس گاڑی پر دستی بم پھینکا تھا جس میں ایک اے ایس آئی شہید جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔