ایک نیوز: ملک میں آوٹ آف کنٹرول مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، موٹر سائیکل بنانے والی کمپینوں نے غرہب کی سواری کے دام ایک بار پھر بڑھا دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جاپانی 70 سی سی موٹر سائیکل ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے جبکہ چائنہ ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔بائیکس بنانے والی کمپنیوں نے بھی عوام کی جیبیں خالی کردی۔ موٹر سائیکل بنانے والی معروف کمپنیوں نے ڈالر کو عزر بنا کرعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگی۔
جاپانی 70 سی سی موٹر سائیکل 5 ہزار روپے مہنگی ہوکر ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے جبکہ چائنہ 70 سی سی 6 ہزار روپے مزید اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ قیتموں میں اضافے کو شہروں نے مسترد کردیا ہے۔
جاپانی وائی بی 125 زی 34 ہزار روپے جبکہ وائی بی ایکس 36 ہزار مہنگی ہو گئی ہے جس کے بعد اسکی نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔دوکانداروں کی جانب سے قیتموں میں اضافے کو ڈالر کی وجہ قرار دے دیا ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے غریب کی سواری کو اس کی دسترس سے اتنا دور کردیا ہے کہ وہ اس مہنگائی میں اپنے بچوں کا پیٹ پالے یا موٹرسائیکل خریدنے کا سوچے۔