زمان خان کے یارکر سے حارث رؤف زخمی ہوگئے

زمان خان کے یارکر سے حارث رؤف زخمی ہوگئے
کیپشن: Haris Rauf was injured by Zaman Khan's yorker(file photo)

ایک نیوز: نیوزی لینڈ کے ساتھ کرکٹ سیریز شروع سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ اہم کھلاڑی زخمی ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹریننگ کیمپ میں فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا گزشتہ روز تیسرا دن تھا۔

ٹریننگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف کو زمان خان کی یارکر پاؤں پر لگی جس کے بعد وہ تکلیف کے سبب بیٹنگ چھوڑ گئے۔

ترجمان پاکستان ٹیم کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو زیادہ تکلیف کا سامنا نہیں ہے۔

ترجمان قومی ٹیم کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف بہتر ہیں۔