گورنر سندھ نے کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کا آسان حل بتادیا

Apr 10, 2023 | 06:14 AM

ایک نیوز: کراچی میں پانی کا مسئلہ کیسے حل ہوسکتا ہے؟ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق 19ویں سحری کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی واٹر بورڈ کے ایم ڈی کو اختیار دے کر ان کے رابطے میں کر دیا جائے، شہر میں پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

 گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ انہیں لوگوں کی تنقید کی پروا نہیں، وہ اپنا کام کرتے رہیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کو جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ  پکوڑوں میں ہی چمچہ گھمایا ہے، آپ کی میئر شپ پر نہیں۔

اس سے قبل گورنر سندھ کراچی میں اسٹریٹ کرائم ختم کرنے کا بھی حل بتا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا 4 دن آئی جی سندھ کو اختیار دیں، میری کوآرڈینیشن سے 5 ویں دن کوئی اسٹریٹ کرائم نہیں ہوگا۔

شہر میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں ان کاکہنا تھا کہ گیس کی بندش پر عوام کے ردعمل سے ایم ڈی ایس ایس جی سی کو آگاہ کرچکا ہوں۔

گورنر سندھ نے بتایا کہ ایم ڈی ایس ایس جی سی کو بتایا ہے کہ جب گیس نہیں تو بل بھی نہ بھیجیں۔

مزیدخبریں