فرانس: دھماکے کے نتیجہ میں 2 رہائشی عمارتیں گر گئیں

Apr 10, 2023 | 05:55 AM

ایک نیوز: فرانس کے شہر مارسیلے میں دھماکے کے بعد دو رہائشی عمارتیں گرنے سے 5 افراد زخمی  اور 8 لاپتہ ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گرنے والے عمارتوں کے ملبے تلے 8 افراد دبے ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ دھماکے سے تیسری عمارت جزوی طور پر گر گئی ہے جبکہ علاقے کی دیگر 30 عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔

دھماکے کے بعد عمارتوں میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکے کی وجہ ابھی  تک معلوم نہیں ہوسکی، پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں