ایک نیوز: امریکی ریاست نیوجرسی میں اسلاموفوبیا سر اٹھانے لگا۔ نماز فجر کے دوران امام مسجد پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی کی مسجد میں فجر کی نماز کے دوران امام مسجد پر چاقو سے حملہ ہوا ہے۔ چاقو حملے میں امام مسجد شدید زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تاہم پولیس نے گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی۔