لاہور: موٹرسائیکل پر خطرناک کرتب دکھاتے 30 منچلے گرفتار، لڑکی بھی شامل

Apr 10, 2023 | 02:47 AM

ایک نیوز: لاہور میں رنگ روڈ سمیت دیگرعلاقوں میں ٹک ٹاک کے جنون میں اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والے ایک لڑکی سمیت 30 ون ویلرز گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کر کے ویڈیو بناتے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارہونے والوں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے، ملزمان ون ویلنگ کرتے ہوئے لڑکی کو موٹر سائیکل پر پیچھے بٹھا کر ویڈیو بنواتے تھے۔

پولیس کے مطابق ساندہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔

لاہور پولیس حکام نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں سے مت کھیلیں ون ویلنگ سے اجتناب کریں۔

مزیدخبریں