ایک نیوز: پاکستان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف وہراس پھیلا دیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق قلعہ سیف اللہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز قلعہ سیف اللہ سے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلہ پیما مرکز نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 99 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے عوام میں شدید خوف وہراس پایا جارہا ہے اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔