متحدہ عرب امارت نے اپنا ایٹمی پاور پلانٹ بھارت کے حوالے کردیا

متحدہ عرب امارت نے اپنا ایٹمی پاور پلانٹ بھارت کے حوالے کردیا
کیپشن: United Arab Emirates handed over its nuclear power plant to India

 ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات نے اپنے برکہ ایٹمی پاور پلانٹ کی دیکھ بھال اور آپریشنز کی ذمہ داری بھارتی ادارے کے سپرد کر دی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالدبن محمد بن زاید بھارت کے دورہ پر نئی دلی پہنچے۔

پیر کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ولی عہد شیخ خالدبن محمد بن زاید کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر دونوں ممالک نے توانائی کے تعاون کو فروغ دینے   کیلئے  4 مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت اوریو اے ای جوہری توانائی میں اسٹریٹیجک شراکت داری کریں گے، ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی اور انڈین آئل کارپوریشن  لیمیٹڈ کے درمیان طویل مدتی ایل این جی سپلائی کا معاہدہ بھی ہوا۔

اس کے علاوہ امارات نیوکلیئر انرجی کمپنی اور نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے برکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آپریشن اور دیکھ بھال  کیلئے  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔