ایک نیوز: فیصل واوڈا نے کہا ہے اگر مرادسعیدپکڑا گیا تو بانی چیئرمین اور فیض حمید پھانسی کے پھندے پر چڑھ جائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق ایک نیوز کےپروگرام (ریڈ زون فائلز ود فہد حسین )میں دوران گفتگو سینٹر فیصل واوڈا نے کہا بانی پی ٹی آئی کی زندگی کی ذمہ داری علی امین گنڈاپور پر ہے،مراد سعید کے اندرطوطے کی جان ہے، اگر مرادسعیدپکڑا گیا تو بانی چیئرمین اور فیض حمید پھانسی کے پھندے پر چڑھ جائینگے، ارشد شریف کے قتل سے قبل بانی پی ٹی کو پتہ تھا کچھ بڑا ہونے والا ہے،بانی کو یہ نہیں پتہ تھا کہ ارشد شریف کا قتل ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہاجب وزیراعلیٰ ہوکر غلیظ زبان استعمال کریں،خواتین پر حملے کریں،پی ٹی آئی اب غنڈہ گردی پر آگئی ہے،ان پر سختی ہونی چاہئے،انہوں نے ارشد شریف کومروادیا،اپنے اوپر فائرنگ کروائی،انہوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا،ملک کو داؤ پر لگا دیا،ارشد شریف کے قتل،بانی پی ٹی آئی پر فائرنگ کے پیچھے فیض حمید تھے،پی ٹی آئی کے دھرنے کے پیچھے بھی فیض حمید کا ہاتھ تھا، بانی پی ٹی آئی کو بتادیا تھا کہ آپ پر حملہ کروایا جائے گا،میں نے جو میسج بانی پی ٹی آئی کو بھیجا وہی فیض حمید نے فارورڈ کیا،ان سب الزامات کے میرے پاس ثبوت بھی ہیں ۔
فیصل واوڈا کا کہناتھا میری آج کی آڈیو کی فرانزک کرائی جائے،اگر جھوٹ ہوں سزا دیں،فیض حمید کے خلاف ادارہ جاتی کارروائی میں یہ الزامات ثابت ہوجائیں گے،فیض حمید کا صرف کورٹ مارشل نہیں ہوگا،بہت بڑی سزا ہوگی،غدار ی کی سزا کیا ہوسکتی ہے سب کو پتہ ہے،فیض حمید اپنا سارا ملبہ بانی پی ٹی آئی پر ڈالیں گے،بانی فیض حمید پر ڈالیں گے،بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکلتا نہیں دیکھ رہا ہوں،اب علی امین گنڈاپور کے پی کے وزیراعلیٰ نہیں رہ سکتے،علی امین گنڈا پور کا کنکشن فیض حمید کیساتھ نکل آیا ہے،فیض حمید کے ذریعے خیبر پختونخوا کی حکومت چلائی جارہی تھی۔
انہوں نے کہا فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی دوجسم ایک جان ہیں،بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق فیض حمید کی ایما پر حکومت چلائی جارہی تھی،پچھلے2سال سے بانی پی ٹی آئی پہلے والے لیڈر نہیں رہے،علی امین گنڈاپور پر بچی کے ریپ کیس کی تحقیقات ہونی چاہئیں،علی امین گنڈاپور کو پتہ ہے اب اس کی وزارت اعلیٰ کا نمبر آگیا ہے،گالیاں دینے کا مقصدکل کو یہ ثابت کرنے کیلئےدیں تاکہ کہہ سکےمجھے سخت بیان دینے پر ہٹایا گیا،علی امین گنڈا پور کو چند ہفتوں کے اندر وزارت اعلیٰ سے ہٹادیا جائے گا،قانون سازی میں پی ٹی آئی کے کافی سارے لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے،پی ٹی آئی کے کافی سارے لوگ ہمارے دوست ہیں،آئینی ترمیم میں سب سامنے آجائیں گے،جو بھی اپنےمفادات کیلئے پر نکالے گا،ہم قانون کے تحت اس کے پر کاٹ دیں گے، مراد سعید مل گیا تو یہ ان کیلئے ڈراؤنا خواب بن جائے گا،مراد سعید دونوں طرف سے پھنس گیا ،اس کی بچت نہیں ہے،آئینی ترمیم ڈنکے کی چوٹ پر منظور ہوگی،ایسی ہزاروں ترامیم پاس ہوجائیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا مولانا کاپہیہ جمہوریت کی گاڑی کو چلانے کیلئے ضروری ہے،ایک گولی،ایک کندھا،ایک نشانہ ہے اورکئی ہدف ہیں،سب پورا ہوجائےگا،میں نے پہلے کہاتھا اب ایسی قانون سازیاں ہوں گی جو پہلے کبھی نہیں ہوئی ہوں گی، جو پاکستان کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھ کر چلا رہے تھے ،وہ سب حل ہوجائیں گے، پی ٹی آئی ایم کیو ایم کی طرح اگلے الیکشن میں حصہ لے گی،چند ماہ میں سارے مسائل حل ہوجائیں گے،بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل ملٹری ہوتا ہوا نظر آرہا ہے،بانی پی ٹی آئی ملٹری ٹرائل کے بارے میں جانتے ہیں اور وہ خود کو تیار کررہے ہیں،فیض حمید سے تعلقات کا گٹھ جوڑ آئین اور قانون کے ٹھیکیداروں کی طرف بھی جارہی ہے،یہ گٹھ جوڑ سیاستدانوں،اینکرز،میڈیا ہاؤسز،بزنس مینوں تک جارہا ہے،فیض حمید کا گٹھ جوڑ بہت وسیع ہے،یہ ایک پاور گیم ہے،ستمبر اور اکتوبر سیاسی لحاظ سے بہت گرم مہینے ہیں ۔