ایک نیوز:پوائنٹ آف سیلز ڈیوائس فیس کی مد میں ایک، ایک روپیہ اکٹھا کر کے ایف بی آر نے کروڑوں کما لیے ، وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی کو تفصیلات سے آگاہ کر دیا ۔
تحریری جواب کے مطابق پوائنٹ آف سیلز ڈیوائس کے ذریعے ادائیگی پر ہر انوائس پر ایک روپیہ فیس ایف بی آر کو جاتی ہے ،گزشتہ مالی سال کے دوران پی او ایس فیس کی مد میں ایف بی ار نے 59 کروڑ 55 لاکھ 71 ہزار روپے وصول کیے۔
یکم جولائی 2022 سے 30 جون 2023 تک پی او ایس فیس کی مد میں 66 کروڑ 44 لاکھ 31 ہزار روپے وصول کیے گئے، 30 ستمبر 2021 سے 30 جون 2022 تک پی او ایس فیس کی مد میں 24 کروڑ ایک لاکھ 30 ہزار روپے وصول کیے گئے۔
تحریری جواب میں کہا گیاپی او ایس فیس کی مد میں اکٹھی ہونے والی رقم ان لینڈ ریونیو سروس ملازمین کی بہبود پر خرچ کی جاتی ہے، فیس سے اکٹھی ہونے والی رقم یہ ہے کہ انعامی سکیم، میڈیا کیمپین پر بھی خرچ کی جاتی ہے۔