ایک نیوز:سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے حیرانگی ہوئی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے توسیع سے متعلق واضح بیان نہیں دیا ۔
تفصیلات کےمطابق اپنے بیان میں سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہناتھا صدر پرویز مشرف نے بھی 2002 میں ججز کی عمر بڑھانے کی آئینی ترمیم کی تھی،ہائیکورٹ کے ججز کی عمر62سے65 اور سپریم کورٹ کے ججز کی65 سے68 کردی،بینظیر بھٹو شہید نے اس ترمیم کی مخالفت کی تھی،اس حوالے سے کمیٹی بنائی گئی تھی،بھٹو شہید نے ہمیں اس ترمیم کو منظور نہیں ہونےدینے کا ٹاسک دیا تھا،بینظیر بھٹو شہید اس کو رشوت سمجھتی تھیں۔
انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ عمر بڑھانے کی ترمیم کو قبول کرلیں گے،میرے خیال میں اکثر ججز عمر بڑھانے سے متعلق آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے، مخالفت کرنے والے ججز استعفے نہیں بلکہ اس پر فیصلہ دیں گے ،اس ترمیم پرفل کورٹ کا بینچ بنے گا،اٹارنی جنرل سے اس کی وضاحت مانگی جائے گی،پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ اس ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔