کراچی: گارڈن ویسٹ میں ریپیرنگ کی دکان میں دھماکا، 2 افراد شدید زخمی

Sep 09, 2024 | 18:38 PM

ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ میں کار ریپیرنگ کی دکان میں دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے

پولیس کے مطابق دھماکہ دھوبی گاٹھ کشتی مسجد کےقریب ہوا جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے،جنہیں طبی امداد  کیلئے سول  ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

دھماکے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس سلنڈر کا نہیں ، ویلڈنگ کے دوران ٹیوب پھٹی ہے ، ویلڈنگ ٹیوب پھٹنے سے دکان مالک اور ایک بچہ زخمی ہوا ہے ۔ 

مزیدخبریں