حکومت  کیجانب سے اخراجات میں کمی کے اقدامات پر پیش رفت

حکومت  کیجانب سے اخراجات میں کمی کے اقدامات پر پیش رفت
کیپشن: Progress on cost-cutting measures by the government

ایک نیوز: حکومت  کیجانب سے اخراجات میں کمی کے اقدامات پر پیش رفت، وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اخراجات میں کمی کی سفارشات پر عملدرآمد شروع کر دیا ۔ 

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نے حکومتی و سرکاری شخصیات پر سرکاری خرچ پر غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کر دی ،مختلف وفاقی محکموں میں تین سال سے خالی آسامیاں بھی ختم کر دی گئیں ، نئی گاڑیاں خریدنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئیں ،

وفاقی محکموں نئی آسامیاں پیدا کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ،حکومتی و اعلی سرکاری شخصیات کے سرکاری خرچے پر بیرون ملک علاج پر بھی پابندی عائد  کی گئی ہے۔  

ترقیاتی منصوبوں پر پوسٹیں پیدا کرنے پر پابندی لاگو نہیں ہوگی ،آپریشنل سکولوں اور ہسپتالوں کی ٹرانسپورٹ پر پابندی نہیں ہوگی ،موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی عائد نہیں ہوگی ، ہر قسم کی مشینری خریدنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔