ایک نیوز:توشہ خانہ ٹوکیس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل گیا ،احتساب عدالت نے کیس سپیشل جج سنٹرل کو منتقل کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستیں بھی سپیشل جج سنٹرل کو منتقل کر دی گئی ہیں، نیب کیس کا مکمل ریکارڈسپیشل جج سنٹرل کو منتقل کر دیا گیا، احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سنٹرل کریں۔
عدالت کا کہنا ہے کہ سپیشل جج سنٹرل بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستیں سنیں گے،کرپشن ایکٹ 1947 کے تحت میری نظر میں یہ جرم بنتا ہے،احتساب ترامیم کے بعد ریفرنس کی سماعت میرے دائرہ اختیار میں نہیں۔
توشہ خانہ ٹو کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں کی،احتساب عدالت کے جج محمد وڑائچ نے محفوظ فیصلہ سنا یا۔