ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے شیخوپورہ کے نواحی علاقے کا دورہ کیا۔
مریم اور نواز شریف نے عام لوگوں سے زبردستی زمینیں لینے کی عوامی شکایت پرناپسندیدگی کا اظہارکیااور تھرڈ پارٹی کو آڈٹ کرانے کی ہدایت کر دی جبکہ روڈا پراجیکٹ میں آنے والی کچی آبادیوں کو مناسب مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دیا۔
راوی ریور سٹی پراجیکٹ کے لئے دنیا کے بہترین پروفیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں،روڈا پراجیکٹ میں بہترین تعمیر اتی معیار یقینی بنا نے کی ہدایت ،تعمیر اتی معیار کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور محمد نوازشریف نے ریور ٹریننگ ورکس اینڈ بیراج سائٹ کا دورہ کیا ،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور نواز شریف نے سفائر بے پر ہونے والے تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور محمد نواز شریف نے کوفرڈیم سائٹ کا بھی معائنہ کیا ،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور قائد محمد نوازشریف کو ریور ٹریننگ ورک ڈویلپمنٹ پلان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دریا راوی کے دونوں اطراف تین فیز میں 46کلومیٹر چینلائزیشن کی جائے گی،روڈا پراجیکٹ میں 36 فیصد ایریا جنگلات اور سرسبز کے لئے مختص ہوگا،سائفن تا ہڈیارہ ڈرین 46کلومیٹر طویل تین رویہ سڑک بنائی جائے گی۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ راوی ریور فرنٹ پرا جیکٹ میں تین بیراج بھی بنائے جائیں گے،سی ای او ”روڈا“ عمران امین نے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
اس موقع پرسینئر منسٹر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی راشد نصر اللہ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری ہاؤسنگ اسداللہ خان، کمشنر زید بن مقصود، روڈا حکام بھی موجود تھے۔
نواز شریف کادورہ شیخوپورہ،زبردستی زمینیں لینے کی شکایت پراظہارناپسندیدگی
Sep 09, 2024 | 16:28 PM