ٹرمپ اور کملا کے مابین واحد مباحثہ کل صبح 6بجے نشر ہوگا

Sep 09, 2024 | 15:59 PM

ایک نیوز:امریکی صدارتی دوڑ بدستور جاری ہے ، ٹرمپ اور ہیرس نے صدارتی مباحثے کی تیاریاں تیز کردی ہیں جس میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے۔
ٹرمپ اور کملاہیرس دونوں امیدواروں کے درمیان ٹیلیویژن پر پہلا اور ممکنہ طور پر واحد مباحثہ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق 10ستمبر کی صبح چھ بجے نشر کیا جائے گا۔
تازہ ترین پولز کے مطابق دونوں امیدواروں کو ووٹرز کی یکساں حمایت حاصل ہے ، اصل فیصلہ سوئنگ ریاستوں پر ہی ہوگا، کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹےاور برابری کا مقابلہ ہے ۔    

مزیدخبریں