ایک نیوز: سینئر سیاستدان دانیال عزیز چوہدری پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔
سابق وفاقی وزیردانیال عزیز چوہدری پر فرد جرم عائد کر دئی گئی، دانیال عزیز چوہدری جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد جاوید کی عدالت میں پیش ہوئے ، جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد جاوید کی عدالت نے دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کی ۔
دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کیا اور شفاف ٹرائل کا مطالبہ کیا۔
جج شاہد جاویدنے کہا کہ آئندہ سماعت پر پراسکیوشن ریکارڈ و گواہان لیکر پیش ہو۔
وکیل دانیال عزیز نے کہا کہ دانیال عزیز پر مقدمے کی اگلی کارروائی 25 ستمبر کو ہوگی ، دانیال عزیز کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ نمبر 61/24 درج تھا ، دانیال عزیز پرالیکشن کے روز پولیس کو دھمکیاں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج تھا۔
الیکشن ڈئے پر دانیال عزیز کو اسی مقدمہ کی بنیاد پر گرفتاری کے بعد دو روز بعد ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔