پاکستان جونئیر اتھلیٹکس ٹیم بھارت روانہ 

Sep 09, 2024 | 14:41 PM

 ایک نیوز: پاکستان جونئیر اتھلیٹکس ٹیم بھارت روانہ ہو گئی۔
 قومی جونئیر اتھلیٹکس ٹیم لاہور سے براستہ واہگہ بارڈر بھارت روانہ ہوئی ،12رکنی جونئیر اتھلیٹکس ٹیم میں11مرد اور ایک خاتون اتھلیٹ شامل ہے ۔
 امرتسر سے قومی اتھلیٹکس ٹیم بذریعہ فلائیٹ چنائی جائے گی ، سیف جونئیر اتھلیٹکس چیمپئن شپ 11 سے 13 ستمبر تک چنائی میں ہوگی۔    

صدر اتھلیٹکس فیڈریشن کا کہنا ہے جونئیر اتھلیٹکس ٹیم اچھی تیاری کے ساتھ بھارت جارہی ہے،نوجوان اتھلیٹس سے بہتر کارکردگی کی امید ہے مزید کہا کہ کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں۔ 

مزیدخبریں