سعودی عرب نے اپنے تین شہریوں کو سزائے موت دیدی 

Sep 09, 2024 | 13:02 PM

 ایک نیوز: سعودی عرب نے اپنے تین شہریوں کو سزائے موت دے دی۔
 عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہریوں کوملک سے غداری کےجرم میں سزائے موت دے گئی،
سعودی وزارت داخلہ کیجانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جن شہریوں کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے وہ تینوں شہری دہشتگرد تنظیموں سے وابستہ تھے،ان تینوں ملزمان میں حنیفیس الھدلی، ماجدی بن محمد بن عطین الکعبی اور ریاض بن عامر بن مطر بن الکعبی شامل ہیں۔ 
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تینوں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے دہشتگردوں کی تنظیموں کی مدد کی اور دہشتگردانہ سوچ اختیار کرتے ہوئے خون ریزی کا حصہ بننے کی کوشش کی۔ 
ملزمان پر مزید الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے لوگوں کو مشتعل کیا جب کہ الزامات ثابت ہونے پر تینوں کو اتوار کوریاض میں سزا دی گئی۔

مزیدخبریں