ویب ڈیسک : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی۔
سونا 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 943روپے کی کمی دیکھی گئی،10گرام سونا 2 لاکھ 23 ہزار 251 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا7ڈالر کی کمی سے 2490 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت2ہزار 850 روپے پر مستحکم ہے۔

کیپشن: After a steady rise in the price of gold in the country, a big drop