ویب ڈیسک:برطانیہ میں ایک شادی شدہ جوڑا جو ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتا تھاانتقال کر گیا، دونوں میاں بیوی 24گھنٹوں کے اندر اندرہی اتقال کرگئے۔
دونوںمیاں بیوی 68سال سے شادی کے بندھن میں بندھےہوئےتھے اور زیادہ وقت ایک دوسرے کیساتھ ہی گزارتے تھے، تاہم حال ہی میں دونوں میاں بیوی 24 گھنٹوں کے اندر اندر ہی انتقال کرگئے۔
انکے عزیز و اقارب کا کہنا ہے کہ89سالہ اہلیہ این بیومونٹ کا انتقال صدمے سے ہوا جب انہیں پتہ چلا کہ انکا92سالہ شوہر فرینک دنیا میں کچھ ہی دیر کے مہمان ہیں۔
این اپنے شوہر سے نسبتاً اچھی صحت میں تھیں، لہٰذا انکی اچانک موت ان کےرشتہ داروں کیلئےایک بہت بڑا صدمہ تھا،جب انکے شوہر کو انکی اہلیہ کی موت کی خبر دی تو وہ اپنی اہلیہ کے انتقال کی خبر سننے ہی انتقال کر گئے، این کے شوہر شدید ڈیمنشیا میں مبتلا تھے۔