ایک نیوز: سپریم کورٹ آف پاکستان سے 2کمپیوٹرز سسٹم چوری ہو گئے۔
ڈائریکٹرآئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پرتھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر دیا گیا، کمپیوٹرز کو تیسرے فلور کے کمرے میں شفٹ کیا گیا تھا،سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک نے بتایا کہ2نئے کمپیوٹر موجود نہیں ہیں۔
نئے کمپیوٹرز میں سی پی یو اور ایل سی ڈی شامل تھی ،سی سی ٹی وی میں 2ملازمین فیصل اورزاہد مشکوک نقل و حرکت کرتےدیکھے گئے ہیں، چوری شدہ دونوں کمپیوٹرز کی مالیت 6 لاکھ روپے ہے۔
سپریم کورٹ سے کمپیوٹر چوری ہونے کے معاملے پر پولیس نے سپریم کورٹ کے ملازم زاہد اقبال کو گرفتار کر لیا، زاہد اقبال سیکرٹری ٹو چیف جسٹس کا ڈرائیور ہے، مقدمہ میں نامزد ملزم فیصل خان بھی سپریم کورٹ کا ملازم اور نائب قاصد ہے مگر گرفتار نہ ہوسکا ہے۔