ایک نیوز: آئی ایم ایف سے 7ارب ڈالر کے پروگرام کی حتمی منظوری کےمعاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایک اور اجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا۔
ایگزیکٹو بورڈ کے جاری مزید کیلنڈر میں بھی پاکستان شامل نہیں ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 18 ستمبر تک اجلاسوں کا کیلنڈر جاری ہو گیا، 18 ستمبر کو ایگزیکٹو بورڈ سرینام کے 7 ویں جائزہ کی منظوری دے گا، اس سے قبل بورڈ کے 9اور 13 ستمبر کے اجلاسوں کا کیلنڈر جاری ہو چکا ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے9ستمبر کے اجلاس میں بھوٹان کا کیس شامل ہے،13ستمبر کے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ناروے کا کیس شامل ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معائدہ 12 جولائی کو ہوا تھا پاکستان کو تاحال بیرونی فائنسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات ہیں،پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈہ شامل ہونے کا امکان ہے، پاکستان کو 3 سے 5 ارب ڈالر کے ایکسٹرنل فناننسنگ گیپ کا سامنا ہے، پاکستان 1.75 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کیلئے درخواست کر چکا ہے ، پاکستان اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے 40 کروڑ ڈالر قرض کی درخواست کر چکا ہے ۔
اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے35کروڑ ڈالر قرض کی درخواست بھی کر چکا ہے ،سٹینڈرڈ چارٹرڈ سے 1 ارب ڈالر کیلئے قرض کی بھی درخواست کر چکا ہے ، پاکستان سعودی عرب سے بھی 1.2 ارب ڈالر قرض کی درخواست کر چکا ہے ،سعودی عرب کیساتھ مؤخر ادائیگیوں پر آئل فیسلیٹی کیلئے کوشیشں جاری ہیں، وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کیلئے پر امید ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کےاجلاسوں کا کیلنڈر جاری،پاکستان شامل نہیں
Sep 09, 2024 | 11:10 AM