ایک نیوز: پنجاب میں انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، انسداد پولیو مہم کا آغاز آج بروز پیر سے کیا جا رہا ہے ۔
انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر قطرے پلائیں گی، پولیو ٹیموں کی تربیت مکمل کی جا چکی ہے، مہم کے لئے مائیکرو پلان کو دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے، پولیو ٹیموں کو ہر گھر پر دستک دینے کی تلقین کی گئی ہے، مہمان، نومولود بیمار بچوں کو بھی پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔
مہم میں 1 کروڑ 39 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،مہم کے دوران ترجیحی آبادیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، مہم میں 15 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے ،مہم میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، چکوال، اٹک، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گجرانوالہ شامل مہم میں ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، راجن پور شامل انسداد پولیو مہم کے دوران گزرگاہوں پو قطرے پلائے جائیں گے۔
اضلاع کا انتخاب وائرس کے پھیلاو کے مد نظر کیا گیا ہے، انسداد پولیو پروگرام سربراہ مہم وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں مدد گار ثابت ہو گی،پولیو کا خاتمہ حکومت، محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے، پولیو مہم کی مانیٹرنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،بڑے اضلاع میں مہم سات روزہ ہو گی۔