ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ :پاکستان اور کوریا کے درمیان میچ برابر

ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ :پاکستان اور کوریا کے درمیان میچ برابر
کیپشن: Asian Champions Trophy Hockey Tournament: Match between Pakistan and Korea tied

ایک نیوز: ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور کوریا کے درمیان میچ آج بھی برابری پر ختم ہو گیا۔
چین میں جاری ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے دو دو گول سکور کیے ، پاکستان کی طرف سے دونوں گول حنان شاہد نے کیے ، پاکستان ٹیم ایونٹ میں تیسرا میچ بدھ کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔    

ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلا تھا ، پاکستان اور ملائیشیا کا میچ دو دو گول سے برابر رہا تھا ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شریک ہیں۔

پاکستان اپنا تیسرامیچ 11 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 10:30 بجے جاپان کے خلاف کھیلے گا جب کہ چوتھا میچ 12 ستمبر کو 3:00 بجے چین کے خلاف ہوگا۔

پاکستان پول کا آخری میچ 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 12:45 بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

چین کے شہر ہولینبیور میں 8 ستمبر تا 17 ستمبر کھیلی جانے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے چین کے خلاف دو گول کی برتری حاصل کرلی تھی جو زیادہ دیر نہ چل سکی، پاکستان کی جانب سے پہلا گول 24 ویں منٹ پر سفیان خان نے پینلٹی کارنر پر کیا۔