چیمپئنز کپ:چیئرمین پی سی بی کااقبال سٹیڈیم فیصل آباد کا دورہ 

چیمپئنز کپ:چیئرمین پی سی بی کااقبال سٹیڈیم فیصل آباد کا دورہ 
کیپشن: Champions Cup: Chairman PCB visit to Iqbal Stadium Faisalabad

ایک نیوز: چیمپئنز کپ کی تیاریاں عروج پر ہیں،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے رات گئے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد کا دورہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گراؤنڈ اور انکلوژرز کا معائنہ کیا ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز کپ کے میچز کے لئے گراؤنڈ اور انکلوژرز میں کئے انتظامات کا جائزہ لیا ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن بھی دیکھا ۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز کپ کے لئے شائقین کرکٹ کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں، عر صہ دراز کے بعد بڑے کھلاڑی فیصل آباد کے میدان میں اتر رہے ہیں، چیمپئنز کپ ٹورنامنٹ کے انتظامات میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے، فیصل آباد کے لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں،امید ہے کہ فیصل آباد کے لوگ چیمپئنز کپ کے میچز کو بھرپور انجوائے کریں گے۔ 
  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے مزید انتظامات کرنے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی نے چیمپئنز کپ کے سلسلے میں اقبال سٹیڈیم میں انتظامات کے بارے بریفنگ دی۔
 ایڈوائزر بلال افضل، فیصل آباد کے ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران ، پی سی بی کےڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ، مینٹور شعیب ملک اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔