ویب ڈیسک:ایپل کے آئی فون16سیریز کے ماڈلز9ستمبر آج صارفین کیلئےمتعارف کرائے جا رہے ہیں۔
آئی فون 16، 16 پلس، 16 پرو اور 16 پرو میکس اپیل کمپنی کے اولین سمارٹ فونز ہیں جو جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس ماڈل ایپل انٹیلی جنس پر مبنی ہونگے،ان فونز کی قیمت کیا ہوسکتی ہے؟ صارفین ان فونز کی قیمتیں جاننے کیلئے بے تاب ہیں۔
عالمی میڈیا کے ممطابق آئی فون 16 سیریز کی قیمتوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی فون 16کی قیمت 799 ڈالرز سے شروع ہوگی اور آئی فون 16 پلس کی قیمت 899 ڈالرز سے شروع ہوگی،مگر آئی فون 16 پرو کی قیمت گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں زیادہ ہوسکتی ہے۔
آئی فون 16 پرو کی قیمت 1099 ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے،البتہ آئی فون 16 پرو میکس کی قیمت گزشتہ سال کے ماڈل جتنی 1199ہی ہوگی ۔
واضح رہے کہ ایپل کیجانب سےآج متعارف کرائے جانے کے بعدیہ فونز 20ستمبر کو صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
آئی فون 16سیریزکی قیمت کیا ہو گی؟
Sep 09, 2024 | 09:34 AM