اسرائیل کے غزہ پر مظالم تھم نہ سکے ،مزید 31فلسطینی شہید

Sep 09, 2024 | 09:24 AM

ایک نیوز: اسرائیل کے غزہ سمیت مغربی کنارے میں مظالم تھم نہ سکے ،گزشتہ 24گھنٹوں میں حملوں میں مزید 31فلسطینی شہیدجبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ میں صیہونی فوج کا پناہ گزین افراد کے سکول پر حملہ کیا جس میں8فلسطینی شہید متعدد زخمی ہو گئے، نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 5فلسطینی شہید،متعدد زخمی ہوئے۔
اردن سے متصل مغربی کنارے کی سرحد پر فائرنگ سے3اسرائیلی گارڈ ہلاک ہوگئے، اسرائیل کا مغربی کنارے میں میڈیکل ٹیم پر بھی حملہ ، اسرائیلی فوج نے ڈاکٹرز کو حملوں میں زخمیوں کے علاج سے روک دیا۔
خیال رہے کہ اب تک شہدا کی مجموعی تعداد40ہزار 972ہو گئی جبکہ94ہزار 761فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔    

مزیدخبریں