ایک نیوز: کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی جس کے نتیجے میں 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔جس سے شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔
کراچی کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور شہر کا بڑا حصہ کچھ وقت کے لیے تاریکی میں ڈوب گیا۔شادمان، نیوکراچی، ناظم آباد، بلدیہ اور کیماڑی میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، گرمی میں شہریوں کو بجلی کی عدم فراہمی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہےکہ کچھ علاقوں سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کی اطلاع موصول ہوئی، آنے والے عارضی تعطل کو فوری بحال کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کا سسٹم مستحکم ہے اور تمام گرڈز مکمل فعال ہیں۔