ایک نیوز :سیکرٹری اطلاعات و ثقافت اور ایگزٹیو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل نے مری آرٹس کونسل میں تھری ڈی کوہسارسینما، آرٹ گیلری اور میوزیم کا افتتاح کر دیا۔
مری آرٹس کونسل میں قائم جدید تھری ڈی کوہسار سینما جو گزشتہ 6ال سے بند تھا اور جس پر تقریباً ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئی تھی بلاآخر ایگزیکٹوڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل سید بلال حیدر کی کوششوں سے دوبارہ بحال کر دیا گیا۔
سیکرٹری اطلاعات و ثقافت علی نواز ملک کاکہنا تھاکہ مری سیاحتی مقام کے ساتھ ساتھ اپنی ایک تاریخ بھی رکھتا ہے اور مری میں سیاحت کے ساتھ مثبت تفریح اور فن و ثقافت کے لئے کوشاں ہے ۔مری میوزیم کو پوٹھوہار اور مری کی قدیم تاریخ کا مرکز بنائیں گے۔
فنکاروں اور مقامی افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کے مشکور ہیں جنھوں نے مری کی عوام کا پرانا مطالبہ پورا کرنے میں خصوصی دلچسپی لی ۔ مری تھری ڈی سینما 300 نشستوں پر مشتمل ہے ور تمام جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے۔
سیکرٹری اطلاعات و ثقافت اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل وقار احمد ، ڈائریکٹر اکاؤنٹ فنانس رانا مقبول اور ڈپٹی ڈائریکٹر مری آرٹس کونسل محمد شکور بھی موجود تھے۔