ایک نیوز:چین کے سی پیک کے مقابلے میں انڈیا مڈل ایسٹ یورپ کنیکٹیویٹی کوریڈور شروع کرنیکا اعلان کردیاگیا۔
جی 20 ممالک کی کانفرنس میں بھارت، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، یورپی یونین، فرانس، اٹلی، جرمنی اور امریکا پر مشتمل رابطے اور انفراسٹرکچرکی تعمیر پر تعاون کااعلان کیا جائے گا۔یہ انفراسٹرکچر پر تعاون کی ایک تاریخی اور اپنی نوعیت کی پہلی پہل ہوگی۔
یادرہے اس قبل جون 2022 می جی سیون ممالک نے آئندہ 5 برسوں کے دوران ترقی پذیر ممالک میں انفرا اسٹرکچر منصوبوں کے لیے 600 ارب ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا ، یہ منصوبہ بھی چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ کو ٹکر دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن اور جی سیون کے دیگر رہنماؤں نے پارٹنر شپ فار گلوبل انفرا اسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ کا اعلان جرمنی میں جاری کانفرنس کے موقع پر کیا تھا۔
خیال رہے کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ اس وقت 100 سے زیادہ ممالک میں کام کررہا ہے جس کا مقصد ایشیا سے یورپ تک جانے والے قدیم شاہراہ ریشم کے تجارتی روٹ کا جدید ورژن تیار کرنا ہے۔