ایک نیوز:نگران حکومت نے ڈالر ذخیرہ اندوزی کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق ڈالرذخیرہ اندوزی کےخلاف ایف آئی اے ، حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک نےگرینڈ آپریشن شروع کیا۔ ڈالرکی ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیر اورافراد کی نشان دہی کرلی گئی۔ ایف آئی اے اورحساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ۔غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست بھی تیار کرلی گئی ۔ ایف آئی اے اور حساس اداروں نے بینکوں سے لاکر مالکان اورسامان کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کردیں ۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کواطلاعات ہیں کہ ڈالرز کی بڑی تعداد میں بینک لاکرزمیں ذخیرہ ہیں ۔ایف آئی اے ڈالرز ریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بینک لاکرز کو اسکین کرسکیں گے ۔ایف آئی اے اورحساس اداروں کو ڈالرز کریک ڈاؤن سے ڈالرز کی قدر میں بڑی کمی کا یقین ہے ۔