جیالے الیکشن کیلئے تیار ہیں،بلاول بھٹو 

جیالے الیکشن کیلئے تیار ہیں،بلاول بھٹو 
کیپشن: Jayale is ready for election, Bilawal Bhutto

ایک نیوز:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ الیکشن شیڈول کااعلان نہیں ہوا مگر واضح طورپرنظرآرہاہے کہ جیالے الیکشن کیلئے مکمل طورپرتیار ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا بدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عوام کے چہروں پرلکھا ہے کہ وہ پریشان ہیں۔انکے چہروں پر دکھ اور پریشانی واضح نظرآرہی ہے۔عوام مشکل میں ہیں،معاشی صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے ۔لوگوں کے پاس راشن کیلئے رقم نہیں اور علاج کہاں سے کروائیں گے۔ملکی مسائل راتوں رات حل کرنے کادعویٰ نہیں کرونگا۔عوام مسائل کاحل چاہتے ہیں جو ایک نوجوان قیادت ہی حل کر سکتی ہے۔مسائل منتخب قیادت ہی حل کر سکتی ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھاکہ الیکشن 90روز میں ہونے چاہئیں۔آصف زرداری کے بیان کا صحافی جا کر انہی سے پوچھیں۔سی ای سی میٹنگ میں 90روز میں الیکشن پر اتفاق ہوا تھا ۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ دہشت گردی ہوتی ہے تو عوام سے کہاں جاتا ہے قربانی کا وقت ہے۔آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوتے ہیں تو پھر کہا جاتا ہے قربانی کا وقت آگیا۔اب عوام کاحق ہے کہ پوچھیں کہ ہمارے لئے کیاکیاگیاالزام تراشی نہیں ،مسائل کاحل چاہتا ہوں۔

چیئر مین پیپلزپارٹی کاکہنا تھا کہ پسماندہ طبقات کو پیغام ہے کہ پیپلزپارٹی کے منشور میں تمام مسائل کاحل ہے عوام کیساتھ مل کر انتخابی مہم چلاؤں گا۔بی بی شہید کے روٹی،کپڑا،مکان کے نعرے کو سچ ثابت کرنا ہوگا۔

 بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی۔اپوزیشن کا صفایا کردیا۔بلدیاتی الیکشن واضح پیغام تھا عوام پیپلزپارٹی کیساتھ کھڑی ہے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھاکہ نگران حکومت پرکوئی اعتراض نہیں وہ کام کررہے ہیں۔کیئرٹیکر حکمران چیئرٹکر نہ بنیں۔

  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میندھرو ہاؤس آمد، سابق صوبائی وزیر سینیٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر ان کی اہلیہ سینیٹر ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو سے اظہار تعزیت کی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-09/news-1694266154-3319.mp4