اسلام آباد: دن دیہاڑے فائرنگ سےمیاں بیوی جاں بحق، 2 سالہ بچہ محفوظ

Sep 09, 2023 | 16:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسلام آباد میں دن دیہاڑے فائرنگ سے میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے ،  دو سالہ معصوم بچہ فائرنگ سے محفوظ رہا۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میٹرو کیش اینڈ کیری کے قریب دن دیہاڑے فائرنگ  کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ، میاں بیوی کے ساتھ دو سالہ معصوم بچہ بھی تھا جو فائرنگ سے محفوظ رہا،

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ،تھانہ سبزی منڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقع کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

مزیدخبریں