شبمن گل نے بابر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

شبمن گل نے بابر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

ایک نیوز: بھارتی ٹیم کے اوپنر شبمن گِل نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

رپورٹ کے مطابق ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کیخلاف میچ سے قبل شبمن گِل نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم ٹاپ کلاس بلے بازہیں، کسی بھی ٹیم کا کوئی اچھا پرفارم کرتا ہے تو سب پر انکی نگاہیں ہوتی ہیں۔بھارتی اوپنر نے پاکستانی فاسٹ باؤلنگ لائن اَپ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نسم شاہ اور شاہین آفریدی منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ نسیم رفتار کا استعمال کرکے گیند سوئنگ کرتے ہیں جو بیٹرز کیلئے مشکلات کا سبب بنتے ہیں۔

ایشیاکپ میں پاکستان کے خلاف گروپ میچ میں شبمن گِل نے 32 گیندوں پر صرف 10 رنز بنا سکے تھے، انہیں حارث رؤف نے کلین بولڈ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا تھا جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔دونوں روایتی حریف کل 10 ستمبر کو دوبارہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔