ڈرامہ ایکٹ اصلاحات کیلئےکمیٹی قائم،بندتھیٹرزکوکھولنےکاجلدفیصلہ ہوگا

Sep 09, 2023 | 16:08 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: حکومت پنجاب کی ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم لانے اور اسٹیج ڈراموں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کے لئے بنائی گئی  کمیٹی نے کام شروع کردیا،بندتھیٹرزکوکھولنےکاجلدفیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کی سربراہی میں کام کررہی ہے،کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل پلاک،ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل،ایڈیشنل سیکرٹری کلچر،سینئر  آرٹسٹ طاہر انجم اور گوشی خان شامل ہیں۔

کمیٹی کے ذمہ ڈرامہ ایکٹ میں اصلاحات کرنا،اسٹیج ڈراموں کی مانیٹرنگ سخت کرنے اور پنجاب بھر کے بند تھیٹروں کو کھولنے  بارے اپنی تجاویز دینا ہے۔

مزیدخبریں