لاہور:میٹرو بس حادثےکاشکار،8خواتین زخمی،ہسپتال منتقل

Sep 09, 2023 | 15:31 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  لاہور میں شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق میٹروبس کو حادثہ جنازگاہ سٹیشن کے قریب پیش آیا، میٹرو بس بس ٹریک پر جنگلے کے ٹوٹے لوہے کے راڈ سے ٹکرائی ،راڈ سے ٹکراتے ہی بس بے قابو ہو کر حفاظتی جنگلے سے جا لگی۔

حادثے میں 8 خواتین زخمی ہوئی ہیں جنہیں میو ہسپتال علاج کیلئے منتقل کر دیا گیاہے۔

مزیدخبریں