ایک نیوز: گیس کے شعبے کے نقصانات عوام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بجلی کے اضافی بلوں کے بعد گیس بلوں میں اضافے کیلئے بھی عوام ہو جائے تیارگیس سیکٹر کے نقصانات اور گردشی قرض کم کرنے کیلئے سارا بوجھ عوام پر ڈالے جانے کی تیاری آئندہ ہفتے سے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 45 سے 60 فیصد تک اضافے کا امکان وفاقی حکومت نے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کیلئے کمر کس لی۔
ذرائع کے مطابق گیس شعبے کے نقصانات اور گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط پر ہوگا۔ گیس سیکٹر کا سالانہ نقصان تین سو پچاس ارب ہے جبکہ مجموعی گردشی قرض 2700ارب تک پہنچ چکا ہے۔
سوئی نادرن کے ٹیرف میں 415روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا،سوئی سدرن کے لیے 417 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا ۔اوگرا پہلے ہی اضافہ کی منظوری دے چکی فیصلہ وفاقی حکومت نے کرنا ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ ایل این جی اور قدرتی گیس کے درأمدی ٹیرف کے فرق کو بھی ختم کیا جایے گا،وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر پہلے ہی تاخیر کی گئی جو اب صارفین پر جلد منتقل کی جائے گی۔