ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ ،پاکستان نے  تین میڈلز نام کرلیے

ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ ،پاکستان نے  تین میڈلز نام کرلیے

ایک نیوز: ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے   تین میڈلز اپنے نام کرلیے۔

رپورٹ کے مطابق ازبکستان میں ہونے والی دو روزہ چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایک سلور اور دو برانز میڈلز جیتے۔ پاکستان کے طلال انصر نے جونیئرز 70 کے جی میں سلور میڈل جیتا۔

سینئرز 60 کے جی میں زین عمر اور 105 کے جی میں عمران افضل نے برانز میڈلز جیتے۔