جسٹس فائزعیسیٰ کی حلف برداری کےبعد ساتھی ججز کوعشائیےکی دعوت

Sep 09, 2023 | 14:38 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  سپریم کورٹ کے نامز د چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت بھیج دی ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس فائزعیسیٰ کی جانب سےعشائیے کی دعوت 17 ستمبر کو دی گئی ہے،جسٹس فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کی جانب سے باضابطہ دعوت نامہ ججز کو موصول ہو گیاہے۔

موجودہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو بھی عشائیے میں مدعو کیا گیاہے، چیف جسٹس 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے اور جسٹس فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو حلف اُٹھائیں گے۔

مزیدخبریں