عمران خان کی آفیشل سیکریٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دینے کی درخواست

Sep 09, 2023 | 14:26 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون کیخلاف  چیئرمین تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔درخواست میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔درخواست میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئینی درخواست کے فیصلہ تک دونوں قوانین کو معطل کیا جائے۔آرمی ترمیمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر صدر مملکت نے دستخط نہیں کیے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آرمی ترمیمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ آرٹیکل 10اے، آرٹیکل 8 اور آرٹیکل 19 کے منافی ہے،شعیب شاہین کی وساطت سے دائر درخواست میں صدر، سیکرٹری قومی اسمبلی، وزارت قانون اور داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں