عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھ گئی، پاکستان میں کتنا اضافہ ہو گا؟

Sep 09, 2023 | 13:30 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایک ہفتے کے دوران  عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ  دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمت میں پانچ ڈالر  فی بیرل  اضافہ ہوگیا ہے،گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قمیت 88ڈالر بیرل سے بڑھ کر 93ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔پاکستانی کرنسی کے مطابق یکم ستمبر کو خام تیل کی قمیت 25ہزار 344روپے فی بیرل بنتی تھی ۔قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان کرنسی میں خام تیل کی قمیت 28ہزار86روپے بنتی ہے۔

پاکستانی کرنسی میں خام تیل کی قمیت میں 2742روپے فی بیرل اضافہ  ہوا ہے، پاکستان میں ڈالر کی قمیت میں کمی کے باوجود اب بھی یکم ستمبر سے 15روپے اضافہ ہوا ہے۔ڈالر کی قیمت میں مزید کمی نہ ہوئی تو 16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں