جلاؤ گھیراؤ کیس؛ عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ منظور

جلاؤ گھیراؤ کیس؛ عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ منظور

ایک نیوز: عسکری ٹاور جیلاو گھیرو میں نئی دفعات شامل کرنے کے معاملہ میں عمر سرفراز چیمہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عسکری ٹاور جیلاو گھیرو میں نئی دفعات شامل کرنے کے کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔انسدادہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی۔

تفتیشی افیسر کی جانب نئی دفعات کے تحت مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کے بعد عدالت نے تفتیشی افیسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمر سرافراز چیمہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔عدالت نے عمر سرفراز,چیمہ کو پولیس کے حوالے کرتے دوبارہ 14 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے حدیجہ شاہ اور یاسمین راشد کا بھی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔