ایک نیوز: سابق انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف کار حادثے کے 9 ماہ بعد دوبارہ منظر عام پر آگئے۔
رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف چار میچوں کی ون ڈے سیریز میں سابق کرکٹر اینڈریو فلنٹوف انگلش ٹیم کے ڈریسنگ روم میں نظر آئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس مشہور ٹیلی ویژن شو ٹاپ گیئر کی شوٹنگ کے دوران کار کو حادثہ پیش آنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، حادثے میں انکی پسلیاں ٹوٹ گئیں تھی جبکہ چہرے اور جبڑے پر گہرے زخم آئے تھے۔
اینڈریو فلنٹوف انگلینڈ مینز کرکٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر روب کی کے قریبی دوست ہیں جبکہ بلامعاوضہ کوچنگ کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں۔اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ سابق کرکٹر کی واپسی خوش آئند ہے، ٹیم کے ساتھ اینڈریو فلنٹوف کا ہونا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ فلنٹوف نے کرکٹ کیرئیر کے الوداع کہنے کے بعد کبھی کبھار براڈکاسٹر اور کمنٹیٹر کے طور پر کام کرتے نظر آتے ہیں۔